پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان

Published On 11 March,2022 09:17 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں 2021 کی قیمتوں میں اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت پنجاب کمیٹی کے کنویئر میاں اسلم ا قبال کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں رمضا ن المبارک کے لئے حکومت پنجاب نے بڑا اعلان کیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ 20 اشیائے ضروریہ 2021 کی قیمتوں پر رمضان بازاروں میں فراہم کی جائیں گے، اشیائے ضروریہ سستی فراہم کرنے کے لئے 8 ارب روپے کی سبسٹڈی فراہم کی جائے گی جبکہ پنجاب میں 323 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صنعنت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ان اقدامات کی منظوری دیدی ہے۔