روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا

Published On 02 February,2022 04:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

انٹربینک میں کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 176 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔