اسلام آباد:(دنیا نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے فی لٹر پٹرول پر4.77 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پٹرول پر چار اعشاریہ 77 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 9 اعشاریہ صفر آٹھ فی صد مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر فی لٹر سیلز ٹیکس کی شرح 8 اعشاریہ تین صفر اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 2 اعشاریہ 7 فیصد کی شرح سے مقرر کیا گیا ہے۔