جھاڑکھنڈ :پٹرول پر 25روپے فی لٹر کی رعایت دینے کا فیصلہ

Published On 29 December,2021 11:02 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی حکومت نے پٹرول پر 25 روپے فی لٹر کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت موٹر سائیکل اور سکوٹر چلانے والوں کو ایندھن کی یہ رعایت دے گی۔

سورین کا کہنا تھا کہ یہ رعایت 26 جنوری 2022 سے حاصل کی جاسکے گی،انہوں نے یہ اعلان حکومت میں دو سال مکمل کرنے پر کیا۔