یورو بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والی ایک ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول

Published On 14 July,2021 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) یورو بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والی ایک ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہو گئی۔

گذشتہ ہفتے پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں پانچ، دس اور 30 سال کی معیاد کے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز فروخت کیے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم مرکزی بینک کو وصول ہوچکی ہے جس کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح 18 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔


واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پانچ سال کے لئے 30 کروڑ ڈالر، 10 سال کے لئے 40 کروڑ ڈالر اور 30 سال کے لئے 30 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کا اجراء کیا تھا۔