مسلسل بڑھنے والی سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی

Published On 09 July,2021 05:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل بڑھنے والی سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی، قدر میں 600 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر گر کر ایک ہزار 800 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونےکی طرح دس گرام کی قدر 515 روپے گراوٹ کے بعد 93535 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا، قیمتیں بالتتریب 1440 روپے اور 1234.56 روپے پر برقرار ہے۔