قربانی کے لیے مزید 50 ہزار جانورکراچی کی مویشی منڈی پہنچ گئے

Published On 09 July,2021 08:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) قربانی کے لیے مزید 50 ہزار جانورکراچی کی مویشی منڈی پہنچ گئے، منڈی انتظامیہ نے بیوپاریوں کے لیے جنرل بلاک بھی کھول دیا۔

وقت کم اور مقابلہ سخت کی دوڑ لگ گئی، کراچی میں عید الاضحی کے لیے بڑی تعداد میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی اندرون ملک سے آمد کا سلسلہ جاری، منڈی میں مویشیوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ مزید 50 ہزار جانور ٹرکوں اورٹرالرز کے ذریعے پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں سے پہنچا دیئے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کے دعوی کئے جارہے ہیں۔

اندرون ملک سے مویشیوں کی منڈی منتقلی کے بعد بیوپاریوں نے بھاوُ تاوُ کے معاملات نمٹانے پر فوکس شروع کردیا، منڈی انتظامیہ نے اونٹ،گائے،بیل بکرے اور دنبوں کے لیئے علیحدہ علیحدہ بلاکس مختص کیے ہیں جبکہ جنرل بلاک بھی بیوپاریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔