کراچی: (دنیا نیوز) عید تعطیلات کے باعث ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائزڈیوٹیز اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے لیے سیلزاور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع عید تعطیلات کے باعث کی گئی ہے۔
اپریل کے لیے سیلزاور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کی تاریخ 15مئی سے بڑھا کر 18مئی کردی گئی، جبکہ اپریل کے لیے ہی سیلز اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ 18مئی سے بڑھا کر 21مئی کردی گئی ہے ۔
ایف بی آر نے نوٹیفکیشن کی کاپی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس سمیت تمام اسٹیٹ ہولڈرز کو بھی ارسال کردی ہے۔