ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.40 فیصد کمی

Published On 23 April,2021 07:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر 16 روپے 57 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ چینی اوسط 2 روپے 60 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ چینی کی اوسط قیمت 94 روپے 50 پیسے فی کلو پر آگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 2 روپے 76 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ انڈے 9 روپے 73 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ لہسن 5 روپے 18 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ ایل پی جی، دال چنا، دال ماش، دال مونگ سستی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.40 فیصد کمی ہوئی۔ مہنگائی کی اوسط شرح 17.68 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 68 روپے 47 پیسے مہنگا ہوا۔ آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1056 روپے 56 پیسے ہوگئی۔ گذشتہ ہفتے تک آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 988 روپے 36 پیسے تھی۔