اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 14 روپے کمی کردی

Published On 31 March,2021 04:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 14 روپے کمی کو نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 166 روپے 33 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2021ء کیلئے ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فروری میں ایل پی جی کی قیمت 159 روپے 74 پیسے فی کلو تھی۔

دوسری جانب ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1718 روپے 59 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1884 روپے 92 پیسے تھی۔