بجلی صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

Published On 19 March,2021 03:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کے لئے ایک بار پھر بری خبر، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 30 مارچ کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے نے نیپرا کو درخواست فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فروری میں ہائیڈل سے 27.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فروری میں مقامی گیس سے 12.45 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ گذشتہ ماہ درآمدی ایل این جی سے 17.46 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ فروری میں کوئلے سے 26.14 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.88 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق گذشتہ ماہ فرنس آئل سے 1.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے پیدا بجلی کی قیمت 1 روپے فی یونٹ رہی۔