مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں پولٹری کی قیمتوں میں اضافے نے خریداروں کی چیخیں نکال دی ہیں تو مرغ کی من مانے نرخوں پر فروخت نے بھی خریداروں کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ شہریوں نے بائیکاٹ تحریک پر غور شروع کر دیا ہے۔
مظفرآباد کے بازاروں میں مرغ کی قیمت ایسی بڑھی کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، کئی ہفتوں سے مرغ 250 کے ہندسے سے اوپر ہے تو شہری مہنگائی کے اس طوفان کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ساتھ دکانداروں کی بھی ناجائز منافع خوری کا دھندہ عروج پر ہے تو تاجر خود اپنے ہی مسائل کا رونا رو رہے ہیں۔
مہنگائی کے باعث بڑھتی تشویش کے بعد شہری حلقوں میں مرغ کی خریداری کے بائیکاٹ کی تحریک پر غور کیا جانے لگا ہے۔