راولپنڈی کے تجارتی مرکز ٹرالی اڈا میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا جینا دوبھر

Published On 10 November,2020 10:38 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے تجارتی مرکز ٹرالی اڈا میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا۔ بڑے تاجر ہوں یا انتظامیہ، سب نے تجاوازت کو ہر مہینے لاکھوں کی کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔

راولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز ٹرالی اڈا میں تجاوزات کی بھرمار سے 80 فٹ چوڑی سڑک 20 فٹ رہ گئی، ٹریفک جام معمول بن گیا۔ ٹرالی اڈا سے لے کر جہاز گراونڈ اور چونگی نمبر 8 تک ہر طرف ریڑھیاں اور پتھارے ہی نظر آتے ہیں۔ آدھی سے زیادہ سڑک پر مافیا قابض ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔

اس قدر دیدہ دلیری سے تجاوزات کیسے ممکن ہیں، کھوج لگایا تو پتا چلا ہر طرف مافیا کا راج ہے، تاجروں سے پوچھا گیا تو انہوں نےتجاوزات پر عجیب منطق پیش کردی۔ پوٹھوہار ٹاون ختم ہونے کے بعد یہ علاقہ اب میٹرپولیٹن کی ذمہ داری ہے لیکن حکام نے اس علاقے کو لاوارث چھوڑ دیا۔