کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے پاکستان کو آٹھ ماہ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔
پاکستان کو خام تیل کی کم قیمت کا فائدہ پہچنے لگا۔ آٹھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی ہونے لگی۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔
پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل میں 60 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 3 ارب 64 کروڑ ڈالر، خام تیل کا درآمدی بل 70 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 2 ارب 30 کروڑ ڈالر اور ایل این جی کا درآمدی بل 10 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 2 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ایک طرف تو زرمبادلہ کی بچت ہو گی دوسری جانب آئندہ ماہ پیٹرول سستا ہو سکتا ہے۔