بجلی اور گیس کے صنعتی و کمرشل کنکشن ٹیکس گوشواروں سے مشروط

Last Updated On 16 July,2019 12:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزارت توانائی توانائی کو ایک راسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی اور گیس کے صنعتی و کمرشل کنکشن ٹیکس گوشواروں سے مشروط کیا جائے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مراسلہ میں کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے والے کو کنکشن نہ دیا جائے اور وزارت توانائی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو ہدایات جاری کرے۔

چیئرمین ایف بی آر سیّد شبر زیدی نے وزارت توانائی کو انکم ٹیکس آرڈینینس کی شق 181AA پر عملدرآمد کی درخواست کی ہے۔ شق کے تحت متعلقہ ادارے گوشوارا جمع ہونے تک کنکشن درخواستوں پرعمل نہ کرنے کے پابند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیاں کو بتایا جائے کہ درخواستگزارورں کا ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونا ضروری ہے۔ کمرشل اور انڈسٹریل بجلی صارفین گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فائدہ اٹھائیں۔ درخواست گزار 2 اگست تک ٹیکس گوشوارے جمع کرا لیں۔