بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو سیکشن 114 کے تحت نوٹس ہو گا: شبر زیدی

Last Updated On 11 July,2019 05:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو سیکشن 114 کے تحت نوٹس ہو گا۔

میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کے معاملے پر مسائل بہت گہرے ہیں، آگے کوئی پس پردہ کوئی اور ہے، ہم سب معاملات سمجھتے ہیں۔

سیّد شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کی کوئی بھی انڈسٹری بند نہیں ہے۔ تاجر کہتے ہیں شناختی کارڈ کی شرط ختم کردیں تو باقی سب مان لیں گے۔

چیئر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیڈلاک پیدا کرنا نہیں مسائل طریقے سے حل کرنے ہیں، اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئےتو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔