کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا رہا

Last Updated On 30 June,2019 03:51 pm

کراچی: (دنیانیوز) کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 1200 پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ جبکہ سونے کے دام مزید بڑھ گئے۔

ایک ہفتے کے دوران ڈالر نے روپے کو پچھاڑ دیا، انٹربینک میں قیمت 3 روپے 6 پیسے اضافے کے ساتھ 160 روپے 5 پیسے ہوگئی، کاورباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے 5 پیسے پر بھی گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 55 پسے اضافے سے 161 روپے 75 پیسے میں فروخت ہوا۔ رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے 25 پیسے پر بھی فروخت ہوا تھا۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 1223 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 33 ہزار 901 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مندی کے باعث سرمایاکاروں کے 176 ارب روپے ڈوب گئے جبکہ بیرونی سرمایا کاروں نے 79 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔

ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 79 ہزار 600 روپے ہوگئی، کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 81 ہزار 500 روپے تک بھی گئی جبکہ عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر اضافے سے 1411 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا۔