اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا، 157 روپے 30 پیسے میں ٹریڈنگ

Last Updated On 21 June,2019 12:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی اڑان تھمنے میں نہیں آرہی، آج بھی ڈالر مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے اضافہ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 10 پیسے بڑھا اور 157 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 98 پیسے میں ٹریڈ کرتا رہا۔

یاد رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر آج کے ریٹ کے مقابلے 2 پیسے کی کمی کے ساتھ 156 روپے 96 پیسے کے ریٹ پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے سے 157 روپے 25 پیسے میں فروخت ہوا تھا۔