اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے معاملے پر دو مشیر آمنے سامنے آ گئے۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور مشیرتجارت عبد الرزاق دائود میں برآمدی شعبوں پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ 5 برآمدی شعبوں کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حامی ہیں جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود زیرو روٹنگ کی سہولت برقرار رکھنے کے خواہشمند ہیں۔
مشیر خزانہ عبد الحفیظ کا مؤقف ہے کہ زیرو ریٹنگ کے باوجود برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا جس پر مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا ہے کہ سہولت ختم کرنے سے برآمدات متاثر ہونگی۔ ملکی برآمدات پہلے سے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بھی ٹیکس چھوٹ جاری رکھنے کی مخالفت کر دی ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ 5 برآمدی شعبوں کو برآمدات پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل، لیدر، اسپورٹس، سرجیکل آلات اور کارپٹس کو زیرو ٹیکس کی سہولت دی، حکام پانچوں برآمدی شعبے زیرو ریٹنگ کی سہولت کا غلط استعمال کررہے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی اور گیس کی قیمت بھی نہیں بڑھائیں۔