پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی، عبدالحفیظ شیخ

Last Updated On 23 April,2019 01:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

اسلام آباد میں چینی سفیر یاؤ ژچنگ نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان چین کی دوستی پر فخر کرتا ہے جو ہر مشکل وقت میں پوری اتری ہے اور حکومت پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریگی۔ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے۔

چینی کے سفیر نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر چینی سرمایہ کا اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ چینی حکومت سی پیک کی قبل از وقت تکمیل چاہتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔