کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 62 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1129 ڈالر فی اونس ہوئی تو مقامی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے لگے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 62 ہزار 900 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 53 ہزار 927 روپے کی سطح پر آ چکا ہے۔