کراچی: (دنیا نیوز) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ مقامی سطح پر قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 11 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1203 ڈالر ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا اور فی تولہ سونے کی قیمت 59400 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 50926 روپے رہی۔ مقامی مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 830 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔