کراچی: (روزنامہ دنیا) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ، حکومت کو 20 دن کا الٹی میٹم دیدیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ 15 دن گزرنے کے باوجود ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ وزیر پٹرولیم اور وزیر داخلہ کے 200 روپے سستے گھریلو سلنڈر کے وعدے وفا ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ ٹیکسوں کا خاتمہ نہ ہوا تو قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی، حکومت کو 20 دن کا الٹی میٹم دیدیا۔ 25 اکتوبر سے پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے خاتمے سے حکومتی خزانے میں اربوں کا اضافہ ہوگا اور پاکستان کی غریب عوام کو سستی گیس بھی میسر رہے گی۔