پاکستان اور روس کے درمیان 10 ارب ڈالر گیس کا معاہدہ

Last Updated On 27 September,2018 09:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک روس تعلقات میں بڑی پیش رفت، پاکستان اور روس نے 10 ارب ڈالر گیس کا معاہدہ کر لیا، مفاہمت کی یادداشت پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں دستخط کئے گئے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان روس سے 50 کروڑ سے 1 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ درآمد کریگا، اس سلسلے میں ‏روس سمندر کے راستے گیس فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس خریداری، پاکستان کا روس کیساتھ اربوں ڈالرز کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ‏پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہوگا۔ اس کے علاوہ ‏روس بلٹ، اون اور آپریٹ اینڈ ٹرانسفر کی بنیاد پر منصوبہ مکمل کرے گا۔

پاکستان اور روس نے توانائی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کر لیا ہے، اس منصوبے پر تقریباً 10 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔