کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، کاروباری دن کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 125 روپے 50 پیسے ہوگیا۔ 2 روز کے دوران ڈالر کی قیمت 1 روپے تک بڑھ چکی ہے۔ کرنسی ڈیلزر کے مطابق اس وقت ملک میں درآمدات زیادہ اور برآمدات کم ہیں، یہی وجہ ہے کہ تجاری خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ 40 ہزار 522 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔