دریاؤں میں پانی کی سطح پھر گرنے لگی، ارسا

Last Updated On 02 July,2018 04:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت ایک بار پھر کم ہونا شروع ہوگیا۔ ارسا کے مطابق برف کم پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کا لیول صرف 9 لاکھ مکعب فٹ رہ گیا۔

شمالی علاقہ جات میں درجہ حرات پھر 18 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا، جس کے باعث برف کے پگھلنے کی رفتار میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ 25 جون کو دریاؤں میں پانی کا لیول جو 16 لاکھ مکعب فٹ تھا کم ہو کر صرف 9 لاکھ مکعب فٹ تک باقی رہ گیا۔ ارسا کے مطابق تربیلا میں پانی سطح 28 فٹ کمی سے 1398 فٹ اور منگلا میں پانی کا لیول 4 فٹ کمی سے 1117 فٹ رہ چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بارشیں مناسب نہ ہوئیں اور برف بھی نہ پگھل سکی تو آئندہ سیزن میں پانی کی قلت کے باعث کئی فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔