قرضے دنیا بھر کی معیشت سے دوگنا بڑھ گئے، آئی ایم ایف

Last Updated On 19 April,2018 05:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے کی تازہ رپورٹ میں اہم انکشاف، دنیا بھر میں قرضوں کا حجم 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مطابق دنیا بھر میں قرض کا حجم 10 سال کی بلند ترین سطح 164 ٹریلن ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جو دنیا بھر کی دو سال کی پیداوار سے دو گنا زیادہ ہے۔ اس سے قبل 2009 میں قرضوں کا حجم اتنا دیکھا گیا تھا مگر یہ قرضے اس وقت کے مقابلے میں بھی 12 فیصد زائد ہیں۔

قرضوں کی فہرست میں چین، امریکا اور جاپان سرفہرست رہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ان ممالک کو ٹیکسوں میں اضافے کے ساتھ اپنے اخراجات میں بھی کمی لانے کی ضرورت ہے تاکہ قرضوں پر سے انحصار کم ہوسکے۔