سیاسی عدم استحکام، قرضوں کا بوجھ معیشت کیلئے خطرہ :موڈیز

Published On 07 Dec 2017 03:22 PM 

آئی ایم ایف پروگرام سے اصلاحات میں بہتری آئی، سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ,پاکستانی بانڈز کیلئے بھی ''بی تھری '' ریٹنگ جاری

کراچی (دنیا نیوز ) سیاسی عدم استحکام، قرضوں کا بوجھ اور محصولات میں کمی پاکستانی معیشت کے لئے بڑے خطرات ہیں، موڈیز نے پاکستانی بانڈز کو " بی تھری" ریٹنگ دے دی۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے باعث اصلاحات کا عمل تیز ہوا جس سے معیشت کو استحکام ملا یہی وجہ ہے کہ چند برسوں کے دوران پاکستان کی کریڈٹ پروفائل میں بہتری آئی ہے۔
سی پیک کے باعث انفراسٹرکچر، بجلی کی پیداوار اور مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، موڈیز کے مطابق سیاسی عدم استحکام، قرضوں کا بوجھ اور محصولات میں کمی پاکستانی معیشت کے لئے بڑے خطرات ہیں، ان تمام وجوہات کے باوجود پاکستانی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ موڈیز نے حالیہ دنوں میں پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بانڈز کو " بی تھری" ریٹنگ دی ہے۔