چین میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت

Published On 09 Dec 2017 01:20 PM 

چین پر قدرت بھی مہربان ہے ، چین میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

بیجنگ(آئی این پی)ذخائر کے صرف ایک حصے کی مالیت کا تخمینہ 16ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے ، دنیا اتنے بڑے سونے کے ذخائر دریافت ہونے پر حیرت میں مبتلا ہے ، چین سونے ذخائر رکھنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونے کے یہ ذخائر بحیرہ مشرقی چین میں دریافت ہوئے ہیں۔چین پر قدرت کچھ ایسی مہربان ہوئی ہے کہ اس کے سمندر کی تہہ میں ہزاروں ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں جن کی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔