خیبر پختونخوا کے بجٹ میں درزیوں پر ٹیکس لگا دیا گیا

Published On 07 Jun 2017 08:28 PM 

خیبر پختونخوا کے بجٹ میں درزیوں کو بھی نہیں بخشا گیا، ٹیکس لگا دیا گیا، اس صورتحال پر درزی ہی نہیں گاہک بھی پریشان ہیں۔

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے بجٹ میں دیگر ٹیکیسوں کے علاوہ درزیوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق، اب درزی مختلف شرح سے ٹیکس ادا کریں گے۔ ٹیکسوں کے نافذ کے اعلان نے درزیوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

نئے ٹیکس کے نافذ سے گاہکوں کو بھی فکر لگ گئی جو کہتے ہیں کہ پہلے ہی سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے تھے اب مزید پریشانی لاحق کر دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے حکمرانوں کا عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالنے کا دعویٰ اپنی جگہ تاہم بجٹ میں تجویز کئے گئے ٹیکس عوام کے لئے مالی پریشانیوں کا باعث ہونگے۔