الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی، تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

Last Updated On 13 December,2018 06:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انتخابی جائزہ کی ذیلی کمیٹی چوتھے اجلاس میں بھی ٹی او آرز پر متفق نہیں ہوئی، ذیلی کمیٹی کام پورا کئے بغیر ختم ہو گئی۔

انتخابی جائزہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا چوتھا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔ شفقت محمود کی زیر سربراہی اجلاس کے دوران مرکزی کمیٹی کے ٹی او آرز پر غور کیا گیا۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں اتفاق رائے نہیں ہو سکا جس کے بعد معاملہ مرکزی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شفقت محمود نے بتایا ذیلی کمیٹی کا کام مکمل ہو چکا ہے، ٹی او آرز سمیت تمام معاملات پر اب مرکزی پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی کے حوالےسے درخواست دائر ہونے کے معاملے کا جائزہ بھی پارلیمانی کمیٹی ہی لے گی۔

ذیلی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چودھری شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن کی نمائندگی پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو نے کی۔