پیرمحل: (روزنامہ دنیا) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 121 چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بااثر مخالفین نے مجھے عدالت کے باہر سے اغواء کر لیا اور مجھے برہنہ کرکے میری ویڈیو بھی بنالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی، مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین بااثر ہونے کی وجہ سے مجھے مزید مقدمات میں پھنسا دے گے مجھے قتل کردیں گے تاکہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں، مخالفین سے 3 سال قبل میرا کاروباری لین دین تھا جو میں نے چھوڑ دیاتھا، انہوں نے مزید کہا میرے مخالفین مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثار نوٹس لیں اور مجھے تحفظ فراہم کریں۔