فضل الرحمان کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے: شہباز شریف کا دو ٹوک اعلان

Last Updated On 03 September,2018 03:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے فضل الرحمان کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، اپوزیشن کا ایک اُمیدوار ہو تو اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ نون نے جے یو آئی سربراہ کو گرین سگنل دے دیا۔ انہوں نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا ایک امیدوار ہو تو صدارتی الیکشن میں اپ سیٹ ہو سکتا ہے۔ صدر نواز لیگ نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں کی تائید حاصل ہے، سربراہ جے یو آئی کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

ادھر صدارتی الیکشن میں متفقہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔
 

Advertisement