صدارتی انتخاب: پیپلز پارٹی کی فضل الرحمان سے دستبرداری کی درخواست

Last Updated On 02 September,2018 06:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدارتی انتخابات کی دوڑ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر مولانا فضل الرحمان سے دستبردار ہونے کی درخواست کر دی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اعتزاز احسن صدر بنے تو عہدے کو چار چاند لگیں گے، ووٹ مانگنے کیلئے اڈیالہ جیل بھی جانے کو تیار تھے، مگر ملاقات نہ ہو سکی۔

پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ قمر زمان کائرہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مولانا فضل الرحمان صدارتی الیکشن سے دستبردار ہو جائیں تو اعتزاز احسن کی جیت یقینی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن اے آر ڈی یا ایم آر ڈی جیسی نہیں ہے، دھاندلی کے معاملے پر اکٹھے تھے۔ صدارتی الیکشن میں ن لیگ سے اب بھی رابطے میں ہیں، نواز شریف سے ملاقات کے لئے جیل جانے کو بھی تیار تھے لیکن ملاقات نہ ہو سکی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر ن لیگ شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا سکور برابر کر رہی ہے تو کھل کر کہے لیکن سیاست میں آگے چلتے ہیں، بدلے نہیں لیتے اور اگر بات معافی مانگنے کی ہے تو پیپلز پارٹی سے پھر بہت سے لوگوں کو معافی مانگنی پڑے گی۔
 

Advertisement