صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے میدان ماریں گے: عارف علوی

Last Updated On 29 August,2018 03:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے میدان ماریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کیلئے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کاغذات نامزگی منظور ہوگئے ہیں، نامزد کرنے پر پی ٹی آئی اور وزیراعظم کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا ووٹ عمران خان اور بلے کو پڑا ہے، عامر لیاقت کا جو بھی مسئلہ ہے حل ہونا چاہیے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد خان کے مطابق پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد، پنجاب اسمبلی لاہور، سندھ اسمبلی کراچی، خیبرپختونخوا اسمبلی پشاور اور بلوچستان اسمبلی کوئٹہ سمیت 5 مقامات پر ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا کہ صدر الیکٹورل کالج کے ذریعے خفیہ رائے شماری کے تحت منتخب ہونگے جو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے۔ کنور دلشاد نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد صدر کے یکطرفہ طور پر پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اختیارات ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک معمول کا عمل ہے کہ صدر ہمیشہ حکمران جماعت سے ہوتا ہے۔
 

Advertisement