تبدیلی کا مشن، پی ٹی آئی کا ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 12 August,2018 12:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے ملکی بہتری کیلئے مختلف شعبوں میں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر عطا الرحمان اور عبدالرزاق داؤد کو مشیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے، عمران خان نے شعیب سڈل کو بھی بنی گالہ طلب کرلیا ہے۔

تبدیلی کے مشن کی تکمیل، پاکستان تحریک انصاف نے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اہم عہدوں پر فائز رہنے والی شخصیات کو نئی حکومت میں ذمہ داریاں دینے پر غور بھی جاری ہے۔ تحریک انصاف حکومت میں پرویز مشرف دور کے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطا الرحمان اور سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان نے سابق وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کو بھی بنی گالہ طلب کر لیا ہے۔

معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی اور معیشت کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کیں۔