آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی، الیکشن کمیشن کا انکوائری کا فیصلہ

Last Updated On 02 August,2018 10:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے لیے ماہرین پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔

 

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو کہا گیا ہے کہ ماہرین پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس میں پی ٹی اے، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ماہرین شامل کیے جائیں۔ کمیٹی چار ہفتوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرے۔

انکوائری کمیٹی نادرا کی جانب سے آر ٹی ایس کی تیاری، تکمیل اور تربیت کے معیار کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرنے کے ساتھ آئندہ کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔