متحدہ اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ

Last Updated On 02 August,2018 11:17 am

کوئٹہ: ( روزنامہ دنیا) متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ ان کی جگہ میر حاصل خان بزنجو یا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سینیٹ اجلاس میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکز میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔