سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال اور گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا جس کے تحت ن لیگ کے خواجہ آصف کامیاب قرار دے دیئے گئے۔
مسترد شدہ ووٹوں کی ری چیکنگ کے بعد عثمان ڈار کے 132 جبکہ خواجہ آصف کے 45 ووٹ بڑھے۔ خواجہ آصف ایک لاکھ 17 ہزار2 جبکہ عثمان ڈار ایک لاکھ 15 ہزار 5 سو 96 ووٹ حاصل کر پائے۔ عثمان ڈار پہلے1493ووٹوں سے ہارے تھے دوبارہ گنتی کے بعد اب 1406 سےہار گئے۔
عثمان ڈار پہلے ھی آر او کے فیصلے کو مسترد کر چکےھیں اور وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نظر ثانی کی اپیل کریں گے جس کا ڈرافٹ دنیا نیوز نے حاصل کرلیا ھے۔