نتائج میں تاخیرکی وجہ سازش نہیں، سسٹم کا بیٹھنا ہے: سیکرٹری الیکشن کمیشن

Last Updated On 26 July,2018 05:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) رات گئے الیکشن کمشن کا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بیٹھ گیا جس کے باعث سرکاری نتائج میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ رات گئے اڑھائی بجے تک ایک بھی سرکاری نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

سیکرٹری الیکشن کمشن نے اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نتائج میں تاخیرکی وجہ سازش نہیں، سسٹم کا بیٹھنا ہے۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آرٹی ایس) پر دباؤ بڑھنے کے باعث نتائج تاخیرکا شکار ہوئے۔ بابر یعقوب نے مزید کہا کہ رزلٹ میجنمینٹ سسٹم ( آرٹی ایس) پہلے پاکستان میں ٹیسٹ نہیں ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن کا ابھی تک ایک بھی نتیجہ نہیں آیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں نتائج میں تاخیر ہو جاتی ہے۔