متحدہ مجلس عمل کا بھی انتخابات میں دھاندلی کا الزام

Last Updated On 26 July,2018 01:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے بعد متحدہ مجلس عمل کا بھی انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار، 2 دن میں آل پارٹیز اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے بعد متحدہ مجلس عمل نے بھی انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، 2 دن میں آل پارٹیز اجلاس بلانے کا اعلان بھی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری سے بات ہو گئی، سراج الحق اور انس نوارانی سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کی 8 سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تمام کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشنز سے نکالا جا رہا ہے۔ ن لیگ، پی پی پی، ایم ایم اے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پی ایس پی اور تحریک لبیک نے اعتراضات کیے۔ کہا کہ حتمی رزلٹ فارم 45 پر نہیں دیا جا رہا ہے۔