الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس

Last Updated On 26 July,2018 05:26 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان، شہباز شریف، بلاول بھٹو اور خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لے لیا۔ سیاسی رہنما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دے دیا۔

عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن پر سب کے سامنے خود کو ووٹ ڈالا اور پھر صحافیوں سے گفتگو کی۔ شہباز شریف کی لاہور، بلاول بھٹو لاڑکانہ اور خواجہ اصف کی سیالکوٹ میں میڈیا ٹاک کا نوٹس لیا گیا ہے۔

الیکشن کمشن حکام کا کہنا ہے کہ میڈیا سے براہ راست گفتگو انتخابی مہم کے زمرے میں آتی ہے، کسی رہنما یا جماعت کو آج رات بارہ بجے تک اس کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن کو صوابی میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کو ووٹنگ سے روکنے کی شکایات موصول ہوئیں، اس پر ڈی سی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔