'بھارتی میڈیا کو نواز سے عشق، ن لیگ والوں نے شیر کو بھی بدنام کر دیا'

Last Updated On 26 July,2018 01:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز ) عمران خان کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کو نواز شریف سے عشق ہے، ن لیگ والوں نے شیر کو بھی بدنام کر دیا، جو بھی ہو میرے ملک کیلئے اچھا ہو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قبضہ مافیا جماعتوں کو شکست دینا کا موقع ہے، پاکستان کے مستقبل کے لئے ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا یہ نہیں کہتا پی ٹی آئی کو ووٹ دیں لیکن حق رائے دہی لازمی استعمال کریں، 2 پارٹیاں ملک پر قبضہ کر کے بیٹھی تھیں، دعا ہے آج پاکستان میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت اس لیے پروپیگنڈا کر رہا ہے کیونکہ نواز شریف نے اسکی مدد کی، میری وفاداری پیسے سے نہیں اپنے ملک سے ہے۔ انہوں نے کہا ابھی الیکشن ہوا نہیں پہلے کہا جا رہا ہے دھاندلی ہوگئی، آخری گیند تک کھیلوں گا۔