ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل شیخ رشید کا تگڑا ناشتہ

Last Updated On 25 July,2018 03:01 pm

راولپنڈی (دنیا نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید احمد نے الیکشن 2018 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل تگڑا ناشتہ کیا اور اس کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے روانہ ہوئے۔

شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی پر ہی کارکنوں اور ملاقاتیوں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا اور حلوہ پوری ، نان چنے و دیگر روائتی اشیا تیار کی گئی تھیں ۔ شیخ رشید لال حویلی میں ہی ناشتہ کر کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے روانہ ہوئے۔