بہاولپور :ووٹرز کیلئے لذیذ ناشتے کا بھرپور اہتمام

Last Updated On 25 July,2018 01:31 pm

بہاولپور (دنیا نیوز ) بہاولپور میں امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کیلئے خصوصی ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا، مختلف پولنگ سٹیشنز پر امیدواروں نے ووٹ دینے کیلئے آنے والوں کیلئے لذیذ پکوان تیار کروائے۔

اس موقع پر خاص طور پر دیگیں تیار کروائی گئیں اور ووٹ دینے کیلئے آنے والے افراد کیلئے بروسٹ ، نان ، چنے تیار کروائے گئے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ان کیلئے اتنے زیادہ آرڈرز پورے کرنا انتہائی مشکل ہوگیا تھا مگر اس کے باوجود انہوں ںے پوری کوشش کی کہ آرڈرز پورے کئے جا سکیں۔