الیکشن 2018ء کا اکھاڑہ، ملک بھر میں 85 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن قائم

Last Updated On 20 July,2018 05:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 85 ہزار 307 پولنگ سٹیشنز قائم کر دئیے ہیں۔

گزشتہ انتخابات کی نسبت ملک میں مجموعی پولنگ سٹیشنز کی تعداد میں 15 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے ہر ایک کلومیٹر بعد ایک پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 17 ہزار 747، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 634، بلوچستان میں 4420، فاٹا میں 1896 جبکہ اسلام آباد میں 797 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 23 ہزار 358 مردانہ جبکہ 21 ہزار 679 پولنگ سٹیشنز خواتین کے لیے علیحدہ بنائے گئے ہیں۔ خواتین اور مردوں کے 40 ہزار 236 مشترکہ پولنگ سٹیشنز بھی بنائے گئے جبکہ ٹینٹ میں قائم پولنگ سٹیشنز کی تعداد 156 ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے حالیہ انتخابات میں ہر ایک کلومیٹر بعد ایک پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔