(ن) لیگ کا قلعہ فتح کرنے کیلئے عمران خان نے پلان بنا لیا

Last Updated On 20 July,2018 02:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) (ن) لیگ کا قلعہ فتح کرنے کیلئے عمران خان نے پلان بنا لیا۔ پولنگ کے آغاز سے اختتام تک کپتان لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے، الیکشن ڈے پر لاہور کے تمام 14 حلقوں کا دورہ کریں گے۔

تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں تمام رہنماؤں نے گلبرگ میں جمع ہونے کا منصوبہ بنالیا۔ گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 34 نشستیں حاصل کیں تھی۔

خیال رہے کہ کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے قومی اسمبلی کی براہِ راست منتخب کی جانے والے 272 نشستوں میں سے 137 نشستوں کی سادہ اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔