انتخابات 2018ء: بلوچستان کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند

Last Updated On 20 July,2018 05:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے سیکیورٹی کے پیشِ نظر بلوچستان کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی، پی ٹی اے نے الیکشن کمیشن کو موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین، قلعہ عبداللہ اور مستونگ آروان، کیچ اور قلات میں آج سے 31 جولائی تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے ان 6 اضلاع میں الیکشن کمیشن کی ووٹر تصدیقی سروس، رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بھی متاثر ہو گا۔