راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ این اے 60 اور این اے 62 کی یونین کونسل 40 میں آتش بازی کرنے پردرج کیا گیا۔
مقدمہ میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت 8 نامزد جبکہ 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ مقدمہ تھانہ سٹی کے پولیس افسرمحمد یعقوب کی مدعیت میں زیر دفعات 285 اور 286 کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے تلواڑاں بازار میں آتش بازی کی، پنجاب حکومت کی جانب سے آتش بازی کرنے پر پابندی عائد ہے۔