اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کیلئے پولنگ سٹیشنزکےاعدادوشمارجاری کر دئیے، ملک بھرمیں 85 ہزار 307 پولنگ سٹیشنز قائیم کئے جائیں گے جو گزشتہ انتخابات 2013 کے مقابلے میں 15 ہزار زیادہ ہیں۔
الیکشن کمیشن کے پولنگ سٹیشنز کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں 85 ہزار 307 پولنگ سٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن میں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 797، صوبہ پنجاب میں 47 ہزار 813، سندھ میں 17 ہزار 747، بلوچستان میں 4420، فاٹا، ایف آر میں 1986 اور خیبرپختونخوامیں 12 ہزار 634 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
مردوں کیلئے 23ہزار 424 پولنگ اسٹیشنز ہیں جبکہ خواتین کیلئے 21ہزار 707 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور مرد و خواتیں کے مشترکہ پولنگ سٹیشنز بھی ہیں جن کی تعداد 40 ہزار 133 ہے۔